پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کے فروغ کے لیے ماڈرن ٹیکنالوجی اور موبائل ایپس استعمال کرے، سابق کپتان وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کے فروغ کے لیے ماڈرن ٹیکنالوجی اور موبائل ایپس استعمال کرے، سابق کپتان وسیم اکرم

کرکس لیب جیسی موبائل ایپس اور ٹیکنالوجی استعال کرکے پاکستان کرکٹ خصوصا گراس روٹ لیول پر نوجوانوں کی مزید حوصلہ افرائی کی جاسکتی ہے، وسیم اکرم سوئنگ کے سلطان اور کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین باولرز میں شمار ہونیوالے پاکستان کے سابق کپتان اور ورلڈ انیس او بانوے کے ہیرو وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ  اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں  فرسٹ کلاس، کلب اور گراس روٹ لیول کو Digitalize کیا جائے. وسیم اکرم نے کہا پوری دنیا میں اب ڈیجیٹل ڈیٹا اور اسٹریمنگ سے نہ صرف انٹرنیشنل بلکہ فرسٹ کلاس، کلب اور گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو نئے انداز سے پیش کیا جارہا ہے. دنیا بھر میں استعمال ہونیوالی کرکٹ موبائل ایب کرکس لیب کا استعمال پاکستان کرکٹ میں بھی ہونا چاہیے. کرکس لیب کے زریعے فرسٹ کلاس، کلب، گراس روٹ ہر طرز کی کرکٹ نہ صرف Digitalize کی جاسکتی یے وہیں اس کے ڈیٹا، اسٹیٹس، ویڈیوز سے ہمیں نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے میں مدد ملے گی. وسیم اکرم خود بھی اب کرکس لیب سے وابستہ ہوگئے ہیں  

کرکس لیب کے بارے میں:

کرکس لیب کھالڑیوں ، شائقین ، کرکٹ کلبز ، ایسوسی ایشنز اور لیگ منیجرز کے لیے عالمی معیار کی براہ راست براڈکاسٹ، کوریج اور سکور کی موبائل ایپ ہے ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے ندیم اختر اور محمد عثمان جبکہ آسٹریلیا کے ڈیمن برینن نے ' یو اے ای میں اپریل 2019 میں اس کی بنیاد رکھی ۔

دبئیکرکس لیب کا نیٹ ورک اس وقت آسٹریلیا ، ساوتھ افریقہ ، پاکستان ، یو اے ای ، برطانیہ ، امریکا ، سری لنکا، بھارت ، یونان اور بنگلہ دیش سمیت دنیا کے 30 ممالک سے زائد میں پھیال ہوا ہے ۔ جبکہ 2021 ء تک کرکٹ کھیلنے والے دنیا کے تمام ممالک تک اس کو پہنچانے کا ارادہ ہے ۔ کرکس لیب کے ساتھ ماہانہ 5 سو فیصد کھالڑی شامل ہو رہے ہیں جبکہ 300 فیصد ماہانہ کے حساب سے لیگز دنیا بھر سے اس کے ساتھ ُجڑ رہی ہیں.

Your Comments/Thoughts ?