Pakistanio Ki Ameica Sy Mulk Badri By Doctor Ch Tanveer Sarwar

Pakistanio Ki Ameica Sy Mulk Badri

پاکستانیوں کی امریکہ سے ملک بدری

ایک خبر کے مطابق امریکہ 107 پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے اس کے لئے امریکہ نے پاکستانی حکام سے مذاکرات مکمل کر لئے ہیں خبر کے مطابق ملک بدر کئے جانے والے پاکستانی کسی نہ کسی جرم میں مبتلا ہیں مثلاً ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی،جنسی ہراساں کرنے،منشیات اسمگلنگ،چوری ڈکیتی،دہشت گردی اور امیگریشن قونین کی خلاف ورزیاں شامل ہیں ان کو بنیاد بنا کر امریکہ پاکستانیوں کو اپنے ملک سے نکال رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ پاکستان کے خلاف کاروائی کا ہی ایک حصہ ہے یا پھر پاکستان کے علاوہ باقی ممالک کے جرائم پیشہ لوگوں کو بھی ملک بدر کیا جائے گا فلیکن خبر کے مطابق ان قیدیوں میں پاکستانیوں کے علاوہ کچھ بھارتی قیدی بھی ہیں پاکستانی قیدیوں کی جو لسٹ تیار کی گئی ہے وہ فروری 1996 سے اب تک 2018تک کی لسٹ ہے اگر تو یہ واقع جرائم پیشہ لوگ ہیں تو انہیں امریکی قوانین کے مطابق سزا دی جائے نہ کہ ملک بدر ہی کر دیا جائے یہ ان کے ساتھ یا ان کے خاندان کے ساتھ ناانصافی ہو گی اگر ملک بدر کرنا ہی ہے تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی صاحبہ کو کر دیجئے اس سے آپ کے وقار میں بھی اضافہ ہو جائے گا لیکن وہ کام آپ کیوں کریں گے جسے پاکستانی پسند کرتے ہوں آپ صرف وہ کام ہی کریں گے جو پاکستان مخالف ہوں بھارت کے ساتھ دوستیاں بھی اسی پالیسی کا حصہ ہیں اگر ہمارے حکمران بھی کوشش کریں تو ڈاکٹر عافیہ کا مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے پتا نہیں آخر امریکہ اس خاتون سے اتنا خائف کیوں ہے کہ اسے چھوڑنے کو تیار ہی نہیں ایسا نہیں ٹرمپ انتظامیہ صرف پاکستانیوں کا امتحان لے رہی ہے لیکن ہم بھی اپنے امتحان میں پورے اتریں گے ٹرمپ صاحب جب سے امریکہ کے صدر بنے ہیں تب سے امریکہ پاکستان کے تعلقات میں خرابیاں اور دوریاں آنی شروع ہو گئیں تھیں اور اب تک یہ سلسلہ جاری ہے لگتا تو یوں ہی ہے کہ جب تک ٹرمپ صاحب امریکہ کے صدر ہیں اس وقت تک حالات میں بہتری دکھائی نہیں دے رہی بہر کوشش ہے کہ دونوں کے تعلقات ایک بار اپنی پہلی سطح پر آ جائیں لیکن کیا کریں ٹرمپ صاحب کا موڈ ابھی آف ہے امید کرتے ہیں کہ ٹرمپ صاحب کا موڈ جلد بہتر ہو جائے گا اور تعلقات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ اونٹ کس طرف کروٹ لیتا ہے جو افراد امریکہ سے بجھوائے جا رہے ہیں ان میں سے ابھی تک پچپن افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ضروری ہے کہ انکی شناخت کو یقینی بنایا جائے پھر ہی انہیں پاکستان میں داخلے کی اجازت دی جائے ہو سکتا ہے کہ یہ افراد کسی اور ملک سے تعلق رکھتے ہوں اور اپنے آپ کو پاکستانی کہہ رہے ہوں کیونکہ کئی کیسز میں ایسا ہو چکا ہے کہ پکڑے جانے والے پہلے پاکستانی اور بعد میں کسی اور ملک کے شہری نکلے اس لئے ان کی شناخت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے خبر کے مطابق ان افراد کو 23 اپریل تک پاکستان بجھوا ئے جانے کا بندوبست کر لیا گیا ہے خبر کے مطابق اس جہاز میں بھارتی قیدی بھی موجود ہوں گے پہلے انہیں ان کے وطن اتارا جائے گا اور بعد میں پاکستانیوں کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
اگر سابقہ تعلقات بھی ایک نظر ڈالی جائے تو پاکستان امریکہ کے تعلقات اچھے بھی رہے ہیں حقیقت تو یہ ہے کہ جب تک ہم امریکہ کی ہاں میں ہاں ملاتے رہے ہم امریکہ کے لئے اچھے تھے لیکن جب سے ہم نے "ڈومور" کا جواب "نومور" میں دیا ہے تب سے ہم امریکہ کے لئے اچھے دوست نہیں رہے جب تک ہم ان کی من مانی کرتے رہے ہمیں امداد بھی ملتی رہی اور ہمیں امریکہ میں پذیرائی بھی حاصل رہی لیکن آج کے حالات اس مختلف ہیں اب ہمیں نہ صرف امریکہ بلکہ چین کی طرف بھی نظر نہیں رکھنی چاہیئے ہمیں اپنے بل بوتے پر کھڑا ہونے کی عادت ڈالنی ہو گی کشکول کو توڑنا ہو گا ہمیں اپنی اشیاء کے استعمال پر زور دینا ہو گا دوسرے ممالک ی طرف دیکھنے کی بجائے ہمیں اپنے نوجوانوں کے لئے روز گار پیدا کرنا ہو گا اپنے ملک میں انڈسٹریز کا جال بچھانا ہو گا ہمیں بھی اپنی ملک پاکستان کو دنیا کا نمبر ون ملک بنانا ہو گا ہمیں ہر شعبے میں اپنے آپ پر انحصار کرنا ہو گا ورنہ ہم کھبی بھی ترقی نہیں کر سکیں گے اور یونہی کھبی کسی اور کھبی کسی قوم کی غلامی کرتے رہیں گے ہمارے قائد نے ملک اس لئے نہیں بنایا تھا کہ ہم اپنی قوموں کو گروی رکھ دیں بلکہ یہ ملک اس لئے بنایا تھا تا کہ ہم پاکستانی ہونے کے ناطے اپنے آپ کو دنیا بھر میں منوا سکیں خدا کرے کہ وہ دن جلد آئیں جب ہم ترقی کی منزلیں طے کر رہے ہوں اس کے ہمیں اپنے آپ کو ابھی سے تیار کرنا ہو گا تا کہ ہمرا مستقبل روشن ہو اور ہمارے آنے والی نسلیں ہمیں بھی مدتوں یاد رکھیں ۔

Column Name Pakistanio Ki Ameica Sy Mulk Badri
Writer Name Doctor Ch Tanveer Sarwar
Column Type Urdu Column
Published Date 18 April 2018

Pakistanio Ki Ameica Sy Mulk Badri is an Urdu column title. Pakistanio Ki Ameica Sy Mulk Badri Urdu column is written by Urdu columnist Doctor Ch Tanveer Sarwar. Pakistanio Ki Ameica Sy Mulk Badri Urdu column was published on 18 April 2018 at Darsaal.

Read More Urdu Columns

Election Commission Ke Aaeni Tahafuzat By Kanwar Dilshad Election Commission Ke Aaeni Tahafuzat

Kanwar Dilshad 23 June 2021

Mere Bachay By Habib Akram Mere Bachay

Habib Akram 23 June 2021

Surkhiyan , Matan Aur Gul Fazal By Zafar Iqbal Surkhiyan , Matan Aur Gul Fazal

Zafar Iqbal 23 June 2021

Adal Ki Zaroorat Aur Ahmiyat By Ibtisam Elahi Zaheer Adal Ki Zaroorat Aur Ahmiyat

Ibtisam Elahi Zaheer 23 June 2021

Adday, Pani Aur Tax By Munir Ahmad Baloch Adday, Pani Aur Tax

Munir Ahmad Baloch 23 June 2021

Sahar Mein Bhi Tabindagi Nahi By M Ibrahim Khan Sahar Mein Bhi Tabindagi Nahi

M Ibrahim Khan 23 June 2021

Aik Udas Kitab By Zahida Hina Aik Udas Kitab

Zahida Hina 23 June 2021

Sindh Taleem Mein Bhi Peeche By Tauseef Ahmad Khan Sindh Taleem Mein Bhi Peeche

Tauseef Ahmad Khan 23 June 2021

Electronic Voting Aur Overseas Pakistanio Ke Liye Vote Ka Haq By Zulfiqar Ahmed Cheema Electronic Voting Aur Overseas Pakistanio Ke Liye Vote Ka Haq

Zulfiqar Ahmed Cheema 23 June 2021

Allah Ka Kunba (2) By Haroon ur Rasheed Allah Ka Kunba (2)

Haroon ur Rasheed 23 June 2021

Har Waqt Oppostion Ko Kosna By Arif Nizami Har Waqt Oppostion Ko Kosna

Arif Nizami 23 June 2021

Hamari Tareekh Ke Kuch Anokhe Pehlu By Ayaz Amir Hamari Tareekh Ke Kuch Anokhe Pehlu

Ayaz Amir 23 June 2021

Absolutely Not By Rauf Klasra Absolutely Not

Rauf Klasra 23 June 2021

Benazir Bhutto Ki Soch Aur PPP By Zahoor Ahmed Dhareeja Benazir Bhutto Ki Soch Aur PPP

Zahoor Ahmed Dhareeja 22 June 2021

Pakistan Ke Liye Ahmad Shah Massoud Ki Khidmaat By Muhammad Izhar ul Haq Pakistan Ke Liye Ahmad Shah Massoud Ki Khidmaat

Muhammad Izhar ul Haq 22 June 2021

Uchiyan Lamiyan Taliyan By Khalid Masood Khan Uchiyan Lamiyan Taliyan

Khalid Masood Khan 22 June 2021

Nai Siasi Jamaat Ki Zaroorat? By Khursheed Nadeem Nai Siasi Jamaat Ki Zaroorat?

Khursheed Nadeem 22 June 2021

Kharabi System Mein Hai Ya Afraad Mein? By Dr Hussain Ahmed Paracha Kharabi System Mein Hai Ya Afraad Mein?

Dr Hussain Ahmed Paracha 22 June 2021

Sunnat e Yousfi Aur Duayen By Hafiz Muhammad Idress Sunnat e Yousfi Aur Duayen

Hafiz Muhammad Idress 22 June 2021

Kharcha Apna, Nakhre Logon Ke By M Ibrahim Khan Kharcha Apna, Nakhre Logon Ke

M Ibrahim Khan 22 June 2021

Your Comments/Thoughts ?