Surah Al-Qiyamah Tafseer In Urdu - Audio MP3 and PDF
سورة القيامة کی تفسیر
Para / Chapter | 29 |
---|---|
Surah Name | Al-Qiyamah |
Classification | Meccan - Makki Surah |
Surah No. | 75 |
Download | Click here to Download Surah Al-Qiyamah Audio MP3 |
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ہم کو روز قیامت کی قسم﴿۱﴾ اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے﴿۲﴾ کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے؟﴿۳﴾ ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیں﴿۴﴾ مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے﴿۵﴾ پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟﴿۶﴾ جب آنکھیں چندھیا جائیں﴿۷﴾ اور چاند گہنا جائے﴿۸﴾ اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں﴿۹﴾ اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟﴿۱۰﴾ بےشک کہیں پناہ نہیں﴿۱۱﴾ اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے﴿۱۲﴾ اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے﴿۱۳﴾ بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے﴿۱۴﴾ اگرچہ عذر ومعذرت کرتا رہے﴿۱۵﴾ اور (اے محمدﷺ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ چلایا کرو کہ اس کو جلد یاد کرلو﴿۱۶﴾ اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے﴿۱۷﴾ جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کرو﴿۱۸﴾ پھر اس (کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے﴿۱۹﴾ مگر (لوگو) تم دنیا کو دوست رکھتے ہو﴿۲۰﴾ اور آخرت کو ترک کئے دیتے ہو﴿۲۱﴾ اس روز بہت سے منہ رونق دار ہوں گے﴿۲۲﴾ اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گے﴿۲۳﴾ اور بہت سے منہ اس دن اداس ہوں گے﴿۲۴﴾ خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے﴿۲۵﴾ دیکھو جب جان گلے تک پہنچ جائے﴿۲۶﴾ اور لوگ کہنے لگیں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے﴿۲۷﴾ اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہے﴿۲۸﴾ اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے﴿۲۹﴾ اس دن تجھ کو اپنے پروردگار کی طرف چلنا ہے﴿۳۰﴾ تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی﴿۳۱﴾ بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا﴿۳۲﴾ پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا﴿۳۳﴾ افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے﴿۳۴﴾ پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے﴿۳۵﴾ کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟﴿۳۶﴾ کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟﴿۳۷﴾ پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا﴿۳۸﴾ پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت﴿۳۹﴾ کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟﴿۴۰﴾
Surah Al-Qiyamah Tafseer in Urdu - سورة القيامة مع ترجمہ و تفسیر
Surah Al-Qiyamah Tafseer in Urdu - Find Surah Al-Qiyamah tafseer online in mp3 audio format. Al-Qiyamah Urdu Tafseer by Dr Asrar Ahmed (Late).
You can listen Surah Al-Qiyamah سورة القيامة tafseer in audio mp3 for better understanding.
You can read and recite Quran Al-Qiyamah Urdu translation with tafseer so you can easily listen and read at same time.
- Surah Number: 75
- Surah Name (Roman Urdu): Al-Qiyamah
- Surah Name: سورة القيامة
- Surah Name (English): The Rising of The Dead