Surah Al-Ghashiya Tafseer In Urdu - Audio MP3 and PDF
سورة الغاشية کی تفسیر
Para / Chapter | 30 |
---|---|
Surah Name | Al-Ghashiya |
Classification | Meccan - Makki Surah |
Surah No. | 88 |
Download | Click here to Download Surah Al-Ghashiya Audio MP3 |
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے﴿۱﴾ اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے﴿۲﴾ سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے﴿۳﴾ دہکتی آگ میں داخل ہوں گے﴿۴﴾ ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا﴿۵﴾ اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا)﴿۶﴾ جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے﴿۷﴾ اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے﴿۸﴾ اپنے اعمال (کی جزا )سے خوش دل﴿۹﴾ بہشت بریں میں﴿۱۰﴾ وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے﴿۱۱﴾ اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے﴿۱۲﴾ وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے﴿۱۳﴾ اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے﴿۱۴﴾ اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے﴿۱۵﴾ اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی﴿۱۶﴾ یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب )پیدا کیے گئے ہیں﴿۱۷﴾ اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے﴿۱۸﴾ اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں﴿۱۹﴾ اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی﴿۲۰﴾ تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو﴿۲۱﴾ تم ان پر داروغہ نہیں ہو﴿۲۲﴾ ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا﴿۲۳﴾ تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا﴿۲۴﴾ بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے﴿۲۵﴾ پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے﴿۲۶﴾
Surah Al-Ghashiya Tafseer in Urdu - سورة الغاشية مع ترجمہ و تفسیر
Surah Al-Ghashiya Tafseer in Urdu - Find Surah Al-Ghashiya tafseer online in mp3 audio format. Al-Ghashiya Urdu Tafseer by Dr Asrar Ahmed (Late).
You can listen Surah Al-Ghashiya سورة الغاشية tafseer in audio mp3 for better understanding.
You can read and recite Quran Al-Ghashiya Urdu translation with tafseer so you can easily listen and read at same time.
- Surah Number: 88
- Surah Name (Roman Urdu): Al-Ghashiya
- Surah Name: سورة الغاشية
- Surah Name (English): The Overwhelming