Hadith no 3837 Of Sunan Abi Dawud Chapter Khaane Ke Mutaliq Ehkaam O Masail (Foods-kitab Al-atimah)
Read Sunan Abi Dawud Hadith No 3837 - Hadith No 3837 is from Foods-kitab Al-atimah , Khaane Ke Mutaliq Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Abi Dawud Hadees Book, which is written by Imam Abu Dawood. Hadith # 3837 of Imam Abu Dawood covers the topic of Foods-kitab Al-atimah briefly in Sunan Abi Dawud. You can read Hadith No 3837 from Foods-kitab Al-atimah in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن ابی داود - حدیث نمبر 3837
| Hadith No | 3837 |
|---|---|
| Book Name | Sunan Abi Dawud |
| Book Writer | Imam Abu Dawood |
| Writer Death | 275 ھ |
| Chapter Name | Foods-kitab Al-atimah |
| Roman Name | Khaane Ke Mutaliq Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | الأطعمة |
| Urdu Name | کھانے کے متعلق احکام و مسائل |
Urdu Translation
´بسر سلمی کے لڑکے عبداللہ و عطیہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے آپ کی خدمت میں مکھن اور کھجور پیش کیا، آپ مکھن اور کھجور پسند کرتے تھے۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَزِيرِ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مَزْيَدَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ جَابِرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ ابْنَيْ بُسْرٍ السُّلَمِيَّيْنِ ، قَالَا : " دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَدَّمْنَا زُبْدًا وَتَمْرًا ، وَكَانَ يُحِبُّ الزُّبْدَ وَالتَّمْرَ " .
English Translation
Narrated Abdullah ibn Busr ibn Atiyyah ibn Busr: The Messenger of Allah ﷺ came to visit us and we offered him butter and dates, for he liked butter and dates.
- Previous Hadith
- Hadith No. 3837 of 5274
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
کھانے کے متعلق احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 3841
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ایک چوہیا گھی میں گر گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی گئی، آپ نے فرمایا: ”(جس جگہ گری ہے) اس کے آس پاس کا گھی نکال کر پھینک دو اور (باقی) کھاؤ“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3765
´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جب کوئی آدمی اپنے گھر میں داخل ہوتا ہے اور گھر میں داخل ہوتے اور کھانا شروع کرتے وقت اللہ کا ذکر کرتا ہے تو شیطان (اپنے چیلوں سے) کہتا ہے: نہ یہاں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3842
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب چوہیا گھی میں گر جائے تو اگر گھی جما ہو تو چوہیا اور اس کے اردگرد کا حصہ پھینک دو (اور باقی کھا لو) اور اگر گھی پتلا ہو تو اس کے قریب مت جاؤ“۔ حسن کہتے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3796
´عبدالرحمٰن بن شبل اوسی انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گوہ کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3845
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا کھاتے تو اپنی تینوں انگلیاں چاٹتے اور فرماتے: ”جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو اسے چاہیئے کہ لقمہ صاف کر کے کھا لے اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے“ نیز آپ صلی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3736
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ولیمہ کی دعوت میں مدعو کیا جائے تو اسے چاہیئے کہ اس میں آئے ۱؎“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3812
´ابویعفور کہتے ہیں` میں نے ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے سنا اور میں نے ان سے ٹڈی کے متعلق پوچھا تھا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چھ یا سات غزوات کئے اور ہم اسے آپ کے ساتھ کھایا کرتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3792
´محمد بن خالد کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد خالد بن حویرث کو کہتے سنا کہ` عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما صفاح میں تھے (محمد (محمد بن خالد) کہتے ہیں: وہ مکہ میں ایک جگہ کا نام ہے) ایک شخص ان کے پاس خرگوش شکار کر کے لایا، اور کہنے لگا: عبداللہ بن عمرو! آپ اس سلسلے میں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3843
´اس سند سے بھی ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے زہری کی حدیث کے مثل روایت ہے` جسے انہوں نے ابن مسیب کے واسطہ سے (ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت کیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3839
´ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہا: ہم اہل کتاب کے پڑوس میں رہتے، وہ اپنی ہانڈیوں میں سور کا گوشت پکاتے ہیں اور اپنے برتنوں میں شراب پیتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3784
´ہلب طائی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا اور آپ سے ایک شخص نے پوچھا: کھانے کی چیزوں میں بعض ایسی چیزیں بھی ہوتی ہیں جن کے کھانے میں میں حرج محسوس کرتا ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے دل میں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3760
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء سے نکلے، تو آپ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا، لوگوں نے عرض کیا: کیا ہم آپ کے پاس وضو کا پانی نہ لائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے وضو کرنے کا حکم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3775
´اس سند سے بھی` زہری سے یہی حدیث مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3738
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں کوئی اپنے بھائی کو ولیمے کی یا اسی طرح کی کوئی دعوت دے تو وہ اسے قبول کرے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3851
´ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھاتے یا پیتے تو کہتے: «الحمد لله الذي أطعم وسقى، وسوغه، وجعل له مخرجا» ”ہر طرح کی تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے ہمیں کھلایا، پلایا، اسے خوشگوار بنایا اور اس کے نکلنے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3827
´قرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دو درختوں سے منع کیا، اور فرمایا: ”جو شخص انہیں کھائے وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے“ اور فرمایا: ”اگر تمہیں کھانا ضروری ہی ہو تو انہیں پکا کر مار دو“۔ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3752
´عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ ہمیں (جہاد یا کسی دوسرے کام کے لیے) بھیجتے ہیں تو (بسا اوقات) ہم کسی قوم میں اترتے ہیں اور وہ لوگ ہماری مہمان نوازی نہیں کرتے تو اس سلسلے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ تو رسول اللہ صلی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3825
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اس درخت (لہسن) سے کھائے وہ مسجدوں کے قریب نہ آئے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3787
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غلاظت کھانے والے اونٹ کی سواری کرنے اور اس کا دودھ پینے سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3807
´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلی کی قیمت سے منع فرمایا۔ ابن عبدالملک کی روایت میں بلی کھانے سے اور اس کی قیمت کھانے سے کے الفاظ ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے