Hadith no 3740 Of Sunan Ibn Majah Chapter Islami Aadaab O Ikhlaq (Islamic Ethics and Manners)
Read Sunan Ibn Majah Hadith No 3740 - Hadith No 3740 is from Islamic Ethics And Manners , Islami Aadaab O Ikhlaq Chapter in the Sunan Ibn Majah Hadees Book, which is written by Imam Ibn Majah. Hadith # 3740 of Imam Ibn Majah covers the topic of Islamic Ethics And Manners briefly in Sunan Ibn Majah. You can read Hadith No 3740 from Islamic Ethics And Manners in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن ابن ماجہ - حدیث نمبر 3740
| Hadith No | 3740 |
|---|---|
| Book Name | Sunan Ibn Majah |
| Book Writer | Imam Ibn Majah |
| Writer Death | 275 ھ |
| Chapter Name | Islamic Ethics And Manners |
| Roman Name | Islami Aadaab O Ikhlaq |
| Arabic Name | الأدب |
| Urdu Name | اسلامی آداب و اخلاق |
Urdu Translation
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، تو میرا ایک چھوٹا بھائی تھا، آپ اسے ”ابوعمیر“ کہہ کر پکارتے تھے ۱؎۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ شُعْبَةَ , عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ , ، عَنْ أَنَسٍ , قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَأْتِينَا فَيَقُولُ لِأَخٍ لِي وَكَانَ صَغِيرًا : " يَا أَبَا عُمَيْرٍ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 3740 of 4340
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
اسلامی آداب و اخلاق سے مزید احادیث
حدیث نمبر 3684
´سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عرض کیا: ”اللہ کے رسول! کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی پلانا“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3756
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”بعض اشعار میں حکمت و دانائی کی باتیں ہوتی ہیں“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3788
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «قل هو الله أحد» (یعنی سورۃ الاخلاص) (ثواب میں) تہائی قرآن کے برابر ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3806
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو کلمے زبان پر بہت ہلکے ہیں ۱؎، اور میزان میں بہت بھاری ہیں، اور رحمن کو بہت پسند ہیں (وہ دو کلمے یہ ہیں) «سبحان الله وبحمده سبحان الله ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3744
´ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک آدمی کی تعریف کی تو آپ نے فرمایا: ”افسوس! تم نے اپنے بھائی کی گردن کاٹ دی“، اس جملہ کو آپ نے کئی بار دہرایا، پھر فرمایا: ”تم میں سے اگر کوئی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3669
´عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جس کے پاس تین لڑکیاں ہوں، اور وہ ان کے ہونے پر صبر کرے، ان کو اپنی کمائی سے کھلائے پلائے اور پہنائے، تو وہ اس شخص کے لیے قیامت کے دن جہنم سے آڑ ہوں گی“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3794
´اغر ابومسلم سے روایت ہے اور انہوں نے شہادت دی کہ ابوہریرہ اور ابوسعید رضی اللہ عنہما دونوں نے گواہی دی کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بندہ «لا إله إلا الله والله أكبر» یعنی اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور اللہ ہی سب سے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3699
´ابوعبدالرحمٰن جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کل سوار ہو کر یہودیوں کے پاس جاؤں گا، تو تم خود انہیں پہلے سلام نہ کرنا، اور جب وہ تمہیں سلام کریں تو تم جواب میں «وعليكم» کہو (یعنی تم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3745
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے مشورہ لیا جائے وہ امانت دار ہے (لہٰذا وہ ایمانداری سے مشورہ دے)“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3808
´جویریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح (فجر) کے وقت یا صبح کے بعد ان کے پاس سے گزرے، اور وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کر رہی تھیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت لوٹے جب دن چڑھ آیا، یا انہوں نے کہا: دوپہر ہو گئی اور وہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3770
´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مدینہ کا ایک گھر لوگوں سمیت جل گیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ واقعہ بیان کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک آگ تمہاری دشمن ہے، لہٰذا جب تم سونے لگو، تو آگ بجھا دیا کرومکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3759
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیماری کے سبب آدمی کے پیٹ کا مواد سے بھر جانا اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ شعر سے بھرا ہو“ ۱؎۔ حفص نے «یریہ» کا لفظ ذکر نہیں کیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3724
´ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے اس حال میں کہ میں پیٹ کے بل لیٹا ہوا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے پیر سے ہلا کر فرمایا: ” «جنيدب» ! (یہ ابوذر کا نام ہے) ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3814
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ہم شمار کرتے رہتے تھے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجلس میں «رب اغفر لي وتب علي إنك أنت التواب الغفور» ”اے میرے رب! مجھے بخش دے، میری توبہ قبول فرما لے، تو ہی توبہ قبول فرمانے والا اور رحم کرنے والا ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3825
´ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ کلمہ نہ بتاؤں جو جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے“؟ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں، ضرور بتائیے، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3711
´ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے یہاں تشریف لے گئے تو فرمایا: ” «السلام عليكم» “ انہوں نے (جواب میں) «وعليك السلام ورحمة ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3758
´شرید ثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے امیہ بن ابی صلت کے سو اشعار پڑھے، آپ ہر شعر کے بعد فرماتے جاتے: اور پڑھو“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب تھا کہ وہ مسلمان ہو جائےمکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3801
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بیان کیا کہ اللہ کے بندوں میں سے ایک بندے نے یوں کہا: «يا رب لك الحمد كما ينبغي لجلال وجهك ولعظيم سلطانك» ”اے میرے رب! میں تیری ایسی تعریف کرتا ہوں جو تیری ذات ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3719
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے ایک سال پہلے بصریٰ تجارت کے لیے گئے، ان کے ساتھ نعیمان اور سویبط بن حرملہ (رضی اللہ عنہما) بھی تھے، یہ دونوں بدری صحابی ہیں، نعیمان رضی اللہ عنہ کھانے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3736
´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ میرے نام پر نام رکھو، لیکن میری کنیت پر کنیت نہ رکھو“۔مکمل حدیث پڑھیئے