ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں

پرے سے پرے سے پراں اور بھی ہیں

ابھی تو تجھے ایک پھینٹی لگی ہے

ابھی تو ترے امتحاں اور بھی ہیں

وہ اک نار ہی تو جلاتی نہیں ہے

محلے میں چنگاریاں اور بھی ہیں

وہ کھڑکی نہیں کھولتے تو نہ کھولیں

نظر میں مرے باریاں اور بھی ہیں

یہ شیعہ یہ سنی ہے حنفی وہابی

علاوہ ازیں فرقیاں اور بھی ہیں

سمگلنگ کی شوگر سٹاکنگ کا کینسر

وڈیروں کو بیماریاں اور بھی ہیں

یہاں صرف تھانے ہی بکتے نہیں ہیں

یہاں پر کئی ایسے تھاں اور بھی ہیں

وہ کہتے ہیں انصاف سستا ملے گا

تو ثابت ہوا پیشیاں اور بھی ہیں

ہوا تیل کا ہی نہیں مول دگنا

بہت قیمتاں ایسیاں اور بھی ہیں

عبیراؔ تجھے وہ بھی سہنی پڑیں گی

مقدر میں جو سختیاں اور بھی ہیں

(1023) ووٹ وصول ہوئے

Related Poetry

Your Thoughts and Comments

Sitaron Se Aage Jahan Aur Bhi Hain In Urdu By Famous Poet Abeer AbuZari. Sitaron Se Aage Jahan Aur Bhi Hain is written by Abeer AbuZari. Enjoy reading Sitaron Se Aage Jahan Aur Bhi Hain Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Abeer AbuZari. Free Dowlonad Sitaron Se Aage Jahan Aur Bhi Hain by Abeer AbuZari in PDF.