گرد اڑے یا کوئی آندھی ہی چلے

گرد اڑے یا کوئی آندھی ہی چلے

یہ امس تو کسی عنوان ٹلے

انگ پر زخم لیے خاک ملے

آن بیٹھے ہیں ترے محل تلے

اپنا گھر شہر خموشاں سا ہے

کون آئے گا یہاں شام ڈھلے

دل پروانہ پہ کیا گزرے گی

جب تلک دھوپ بجھے شمع جلے

روپ کی جوت ہے کالا جادو

اک چھلاوا کہ فرشتوں کو چھلے

دلدلوں میں بھی کنول کھلتے ہیں

نخل امید بہر طور بھلے

اپنے ہی رین بسیروں کی طرف

لوٹ آئے ہیں سبھی شام ڈھلے

میکدے میں تو نشہ بٹتا ہے

کون یاں جانچے برے اور بھلے

روشنی دیکھ کے چندھیا جائیں

جو اندھیروں میں بڑھے اور پلے

خار تو سیف بنے گا گل کی

یہ بھلے ہی کسی گلچیں کو کھلے

رات باقی ہے ابھی تو پرویزؔ

بادہ سرجوش رہے دور چلے

(758) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Gard UDe Ya Koi Aandhi Hi Chale In Urdu By Famous Poet Afzal Parvez. Gard UDe Ya Koi Aandhi Hi Chale is written by Afzal Parvez. Enjoy reading Gard UDe Ya Koi Aandhi Hi Chale Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Afzal Parvez. Free Dowlonad Gard UDe Ya Koi Aandhi Hi Chale by Afzal Parvez in PDF.