سب نے دیکھا مجھے اٹھتا ہوا میرے گھر سے (ردیف .. ا)

سب نے دیکھا مجھے اٹھتا ہوا میرے گھر سے

پیچ در پیچ وہ خاموش دھواں میں ہی تھا

سچ کا زہر گوارہ نہ کسی کو بھی ہوا

تلخئ ذائقۂ کام و زباں میں ہی تھا

خود ہی پیاسا تھا بھلا پیاس بجھاتا کس کی

سر پہ سورج کو لئے ابر رواں میں ہی تھا

در پہ اک قفل پر اسرار پڑا تھا اجملؔ

بھید کھلتا بھی تو کیسے کہ مکاں میں ہی تھا

(2729) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Sab Ne Dekha Mujhe UThta Hua Mere Ghar Se In Urdu By Famous Poet Ajmal Siddiqi. Sab Ne Dekha Mujhe UThta Hua Mere Ghar Se is written by Ajmal Siddiqi. Enjoy reading Sab Ne Dekha Mujhe UThta Hua Mere Ghar Se Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ajmal Siddiqi. Free Dowlonad Sab Ne Dekha Mujhe UThta Hua Mere Ghar Se by Ajmal Siddiqi in PDF.