میں آرزوئے جاں لکھوں یا جان آرزو!

میں آرزوئے جاں لکھوں یا جان آرزو!

تو ہی بتا دے ناز سے ایمان آرزو!

آنسو نکل رہے ہیں تصور میں بن کے پھول

شاداب ہو رہا ہے گلستان آرزو!

ایمان و جاں نثار تری اک نگاہ پر

تو جان آرزو ہے تو ایمان آرزو!

ہونے کو ہے طلوع صباح شب وصال

بجھنے کو ہے چراغ شبستان آرزو!

اک وہ کہ آرزؤں پہ جیتے ہیں عمر بھر

اک ہم کہ ہیں ابھی سے پشیمان آرزو!

آنکھوں سے جوئے خوں ہے رواں دل ہے داغ داغ

دیکھے کوئی بہار گلستان آرزو!

دل میں نشاط رفتہ کی دھندلی سی یاد ہے

یا شمع وصل ہے تہ دامان آرزو!

اخترؔ کو زندگی کا بھروسہ نہیں رہا

جب سے لٹا چکے سر و سامان آرزو!

(1404) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Main Aarzu-e-jaan Likhun Ya Jaan-e-arzu! In Urdu By Famous Poet Akhtar Shirani. Main Aarzu-e-jaan Likhun Ya Jaan-e-arzu! is written by Akhtar Shirani. Enjoy reading Main Aarzu-e-jaan Likhun Ya Jaan-e-arzu! Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Akhtar Shirani. Free Dowlonad Main Aarzu-e-jaan Likhun Ya Jaan-e-arzu! by Akhtar Shirani in PDF.