راہ الفت میں ملے ایسے بھی دیوانے مجھے

راہ الفت میں ملے ایسے بھی دیوانے مجھے

جو مآل دوستی آئے تھے سمجھانے مجھے

عشق کی ہلکی سی پہلی آنچ ہی میں جل بجھے

کیا بھلا درس وفا دیں گے یہ پروانے مجھے

یہ تو کہئے بے خودی سے مل گئی کچھ آگہی

ورنہ دھوکا دے دیا تھا چشم بینا نے مجھے

نامرادی لوٹ ہی لیتی متاع آرزو

اک سہارا دے دیا احساس فردا نے مجھے

کس سے کہتا دل کی باتیں کس سے سنتا ان کا راز

بزم میں تو سب نظر آتے ہیں بیگانے مجھے

توبہ توبہ ناامیدی کی خیال آرائیاں

دیکھتے ہوں جیسے خود للچا کے پیمانے مجھے

میرا اک ادنیٰ سا پرتو ہے نظام کائنات

کیا سمجھ رکھا ہے اس محدود دنیا نے مجھے

جب کبھی دیکھا ہے اے زیدیؔ نگاہ غور سے

ہر حقیقت میں ملے ہیں چند افسانے مجھے

(709) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Rah-e-ulfat Mein Mile Aise Bhi Diwane Mujhe In Urdu By Famous Poet Ali Jawwad Zaidi. Rah-e-ulfat Mein Mile Aise Bhi Diwane Mujhe is written by Ali Jawwad Zaidi. Enjoy reading Rah-e-ulfat Mein Mile Aise Bhi Diwane Mujhe Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ali Jawwad Zaidi. Free Dowlonad Rah-e-ulfat Mein Mile Aise Bhi Diwane Mujhe by Ali Jawwad Zaidi in PDF.