پرندے

درختوں پہ ہر دم چہکتے پرندے

لبھاتے ہیں بچو رنگیلے پرندے

ہیں دل کش وہ رنگین چڑیوں کی ڈاریں

دکھاتی ہیں پت جھڑ میں بھی یہ بہاریں

جھپٹتی ہیں مردار پر خود ہی چیلیں

سہانی ہیں بگلوں کی ہلچل سی جھیلیں

ہے لقوے سے کرتا کبوتر حفاظت

ہے تیتر سے آتی رگوں میں حرارت

ضرورت پہ کرتے ہیں نقل مکانی

یہ عادت پرندوں کی ہے اک پرانی

غذا مل کے کھاتے ہیں کوے بھی دیکھو

سبق ایکتا کا پرندوں سے سیکھو

تم اس راز کو آج حافظؔ سے جانو

پرندے غذا بھی دوا بھی ہیں بچو

(1050) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Parinde In Urdu By Famous Poet Amjad Husain Hafiz. Parinde is written by Amjad Husain Hafiz. Enjoy reading Parinde Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Amjad Husain Hafiz. Free Dowlonad Parinde by Amjad Husain Hafiz in PDF.