شہر کو آتش رنجش کے دھواں تک دیکھوں

شہر کو آتش رنجش کے دھواں تک دیکھوں

مقتل زیست کو آخر میں کہاں تک دیکھوں

پھر یہ مانوں گا خموشی پہ زوال آیا ہے

دل دھڑکنے کی صدا جب میں زباں تک دیکھوں

یہ تمنا ہے خدا عالم ہستی میں ترے

میں عیاں دیکھنا چاہوں تو نہاں تک دیکھوں

جب کہ اب رابطہ رکھنے کا بہت ہے امکاں

پھر بھی ویرانیاں پھیلیں ہیں جہاں تک دیکھوں

کیا تصور مری آنکھوں نے نوازا ہے مجھے

خود کو دیکھوں تو میں احساس زیاں تک دیکھوں

مانتا ہوں کہ ہے ظلمات ازل اس کا نصیب

رات کی ضد ہے اسے اپنی فغاں تک دیکھوں

یہ بھی اسلاف کی تہذیب ہے اظہرؔ میں یہاں

اپنا کردار تمام امن اماں تک دیکھوں

(800) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Shahr Ko Aatish-e-ranjish Ke Dhuan Tak Dekhun In Urdu By Famous Poet Azhar Hashmi. Shahr Ko Aatish-e-ranjish Ke Dhuan Tak Dekhun is written by Azhar Hashmi. Enjoy reading Shahr Ko Aatish-e-ranjish Ke Dhuan Tak Dekhun Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Azhar Hashmi. Free Dowlonad Shahr Ko Aatish-e-ranjish Ke Dhuan Tak Dekhun by Azhar Hashmi in PDF.