آتش مینا نظر آئی حریفانہ مجھے

آتش مینا نظر آئی حریفانہ مجھے

اک تغیر کی خبر دیتا ہے پیمانہ مجھے

تشنۂ نازک مزاجان کنشت و دیر کا

برہمن کہنے بھی دے ایک آدھ افسانہ مجھے

کس قدر حیرت اثر نکلی ہے مرگ عندلیب

اس سپاس جاں سے گل لگتا ہے بیگانہ مجھے

اک خیال زلف جاناں اک ہوائے پیچ پیچ

اک نہ اک زنجیر سر رکھتی ہے دیوانہ مجھے

بوسۂ جاناں میں تھی یوں تو حد شکر و سپاس

چاہیئے اک لرزش لب بھی رقیبانہ مجھے

اس کے پیکر کی جھلک راہوں پہ تھی نزدیک و دور

کل غروب مہر تھا اک آئینہ خانہ مجھے

شہر جن کے نام سے زندہ تھا وہ سب اٹھ گئے

اک اشارے سے طلب کرتا ہے ویرانہ مجھے

(831) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Aatish-e-mina Nazar Aai Harifana Mujhe In Urdu By Famous Poet Aziz Hamid Madni. Aatish-e-mina Nazar Aai Harifana Mujhe is written by Aziz Hamid Madni. Enjoy reading Aatish-e-mina Nazar Aai Harifana Mujhe Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Aziz Hamid Madni. Free Dowlonad Aatish-e-mina Nazar Aai Harifana Mujhe by Aziz Hamid Madni in PDF.