دل لگا لیتے ہیں اہل دل وطن کوئی بھی ہو

دل لگا لیتے ہیں اہل دل وطن کوئی بھی ہو

پھول کو کھلنے سے مطلب ہے چمن کوئی بھی ہو

صورت حالات ہی پر بات کرنی ہے اگر

پھر مخاطب ہو کوئی بھی انجمن کوئی بھی ہو

ہے وہی لا حاصلی دست ہنر کی منتظر

آخرش سر پھوڑتا ہے کوہ کن کوئی بھی ہو

شاعری میں آج بھی ملتا ہے ناصرؔ کا نشاں

ڈھونڈتے ہیں ہم اسے بزم سخن کوئی بھی ہو

عادتیں اور حاجتیں باصرؔ بدلتی ہیں کہاں

رقص بن رہتا نہیں طاؤس بن کوئی بھی ہو

(942) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Dil Laga Lete Hain Ahl-e-dil Watan Koi Bhi Ho In Urdu By Famous Poet Basir Sultan Kazmi. Dil Laga Lete Hain Ahl-e-dil Watan Koi Bhi Ho is written by Basir Sultan Kazmi. Enjoy reading Dil Laga Lete Hain Ahl-e-dil Watan Koi Bhi Ho Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Basir Sultan Kazmi. Free Dowlonad Dil Laga Lete Hain Ahl-e-dil Watan Koi Bhi Ho by Basir Sultan Kazmi in PDF.