رونے والوں نے ترے غم کو سراہا ہی نہیں

رونے والوں نے ترے غم کو سراہا ہی نہیں

رات خوش رہ کے بھی کٹ سکتی ہے سوچا ہی نہیں

نہ کہیں ابر کا گھونگھٹ نہ ہوا کی پازیب

دن کئی دن سے ترے رنگ میں دیکھا ہی نہیں

تو بھی ان اجڑے دیاروں میں ہے میری مانند

ایسا لگتا ہے کہ تو نے مجھے دیکھا ہی نہیں

تجھ سے شکوہ بھی اگر ہو تو کوئی بات بھی ہو

آئنہ چھوڑ کے مجھ کو کوئی سمجھا ہی نہیں

اک یہ پتھر ہے کہ ٹھوکر سے بہت دور گیا

ایک یہ دل ہے کہ سینے سے نکلتا ہی نہیں

یوں تو اس راہ میں لہکے کئی آنچل لیکن

دل پہ وہ رنگ چڑھا ہے کہ اترتا ہی نہیں

بیٹھ رہئے بھی تو کیا راہ گزار شب میں

اب یہ رستہ تری آنکھوں سے گزرتا ہی نہیں

(1721) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Rone Walon Ne Tere Gham Ko Saraha Hi Nahin In Urdu By Famous Poet Bimal Krishn Ashk. Rone Walon Ne Tere Gham Ko Saraha Hi Nahin is written by Bimal Krishn Ashk. Enjoy reading Rone Walon Ne Tere Gham Ko Saraha Hi Nahin Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Bimal Krishn Ashk. Free Dowlonad Rone Walon Ne Tere Gham Ko Saraha Hi Nahin by Bimal Krishn Ashk in PDF.