بات اب آئی سمجھ میں کہ حقیقت کیا تھی

بات اب آئی سمجھ میں کہ حقیقت کیا تھی

ایک جذبات کی شدت تھی محبت کیا تھی

اب یہ جانا کہ وہ دن رات کے شکوے کیا تھے

اب یہ معلوم ہوا وجہ شکایت کیا تھی

کوئی اک شوخ اشارہ ہی بہت تھا اے دوست

اتنے سنجیدہ تبسم کی ضرورت کیا تھی

معذرت تھی وہ فقط اپنی غلط بینی کی

جس پہ نازاں تھے بہت ہم وہ بصیرت کیا تھی

حلقۂ زلف رسا اس کے لیے کافی تھا

تیرے دیوانے کو زنجیر کی حاجت کیا تھی

یہ اسی کا ہے نتیجہ کہ تہی دست رہے

ہر کھلونے پہ لپکنے کی ضرورت کیا تھی

فرس عمر ہی اپنا ہے بہت سست قدم

ورنہ احسانؔ پہ تھوڑی سی مسافت کیا تھی

(864) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Baat Ab Aai Samajh Mein Ki Haqiqat Kya Thi In Urdu By Famous Poet Ehsan Darbhangavi. Baat Ab Aai Samajh Mein Ki Haqiqat Kya Thi is written by Ehsan Darbhangavi. Enjoy reading Baat Ab Aai Samajh Mein Ki Haqiqat Kya Thi Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ehsan Darbhangavi. Free Dowlonad Baat Ab Aai Samajh Mein Ki Haqiqat Kya Thi by Ehsan Darbhangavi in PDF.