حسن اور موت

جو پھول سارے گلستاں میں سب سے اچھا ہو

فروغ نور ہو جس سے فضائے رنگیں میں

خزاں کے جور و ستم کو نہ جس نے دیکھا ہو

بہار نے جسے خون جگر سے پالا ہو

وہ ایک پھول سماتا ہے چشم گلچیں میں

ہزار پھولوں سے آباد باغ ہستی ہے

اجل کی آنکھ فقط ایک کو ترستی ہے

کئی دلوں کی امیدوں کا جو سہارا ہو

فضائے دہر کی آلودگی سے بالا ہو

جہاں میں آ کے ابھی جس نے کچھ نہ دیکھا ہو

نہ قحط عیش و مسرت نہ، غم کی ارزانی

کنار رحمت حق میں اسے سلاتی ہے

سکوت شب میں فرشتوں کی مرثیہ خوانی

طواف کرنے کو صبح بہار آتی ہے

صبا چڑھانے کو جنت کے پھول لاتی ہے

(3237) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Husn Aur Maut In Urdu By Famous Poet Faiz Ahmad Faiz. Husn Aur Maut is written by Faiz Ahmad Faiz. Enjoy reading Husn Aur Maut Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Faiz Ahmad Faiz. Free Dowlonad Husn Aur Maut by Faiz Ahmad Faiz in PDF.