منظر

رہگزر، سائے، شجر، منزل و در، حلقۂ بام

بام پر سینۂ مہتاب کھلا، آہستہ

جس طرح کھولے کوئی بند قبا، آہستہ

حلقۂ بام تلے، سایوں کا ٹھہرا ہوا نیل

نیل کی جھیل

جھیل میں چپکے سے تیرا، کسی پتے کا حباب

ایک پل تیرا، چلا ،پھوٹ گیا، آہستہ

بہت آہستہ، بہت ہلکا، خنک رنگ شراب

میرے شیشے میں ڈھلا، آہستہ

شیشہ و جام ،صرا،حی ترے ہاتھوں کے گلاب

جس طرح دور کسی خواب کا نقش

آپ ہی آپ بنا اور مٹا آہستہ

دل نے دہرایا کوئی حرف وفا، آہستہ

تم نے کہا، ''آہستہ''

چاند نے جھک کے کہا

''اور ذرا آہستہ''

(2179) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Manzar In Urdu By Famous Poet Faiz Ahmad Faiz. Manzar is written by Faiz Ahmad Faiz. Enjoy reading Manzar Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Faiz Ahmad Faiz. Free Dowlonad Manzar by Faiz Ahmad Faiz in PDF.