نظم

تیرگی جال ہے اور بھالا ہے نور

اک شکاری ہے دن اک شکاری ہے رات

جگ سمندر ہے جس میں کنارے سے دور

مچھلیوں کی طرح ابن آدم کی ذات

جگ سمندر ہے ساحل پہ ہیں ماہی گیر

جال تھامے کوئی کوئی بھالا لیے

میری باری کب آئے گی کیا جانیے

دن کے بھالے سے مجھ کو کریں گے شکار

رات کے جال میں یا کریں گے اسیر؟

(1503) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Nazm In Urdu By Famous Poet Faiz Ahmad Faiz. Nazm is written by Faiz Ahmad Faiz. Enjoy reading Nazm Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Faiz Ahmad Faiz. Free Dowlonad Nazm by Faiz Ahmad Faiz in PDF.