شورش زنجیر بسم اللہ

ہوئی پھر امتحان عشق کی تدبیر بسم اللہ

ہر اک جانب مچا کہرام دار و گیر بسم اللہ

گلی کوچوں میں بکھری شورش زنجیر بسم اللہ

در زنداں پہ بلوائے گئے پھر سے جنوں والے

دریدہ دامنوں والے پریشاں گیسوؤں والے

جہاں میں درد دل کی پھر ہوئی توقیر بسم اللہ

ہوئی پھر امتحان عشق کی تدبیر بسم اللہ

گنو سب داغ دل کے حسرتیں شوقیں نگاہوں کی

سر دریا پرستش ہو رہی ہے پھر گناہوں کی

کرو یارو شمار نالۂ شبگیر بسم اللہ

ستم کی داستاں کشتہ دلوں کا ماجرا کہیے

جو زیر لب نہ کہتے تھے وہ سب کچھ برملا کہیے

مصر ہے محتسب راز شہیدان وفا کہیے

لگی ہے حرف نا گفتہ پہ اب تعزیر اللہ

سر مقتل چلو بے زحمت تقصیر بسم اللہ

ہوئی پھر امتحان عشق کی تدبیر بسم اللہ

(2145) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Shorish-e-zanjir Bismillah In Urdu By Famous Poet Faiz Ahmad Faiz. Shorish-e-zanjir Bismillah is written by Faiz Ahmad Faiz. Enjoy reading Shorish-e-zanjir Bismillah Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Faiz Ahmad Faiz. Free Dowlonad Shorish-e-zanjir Bismillah by Faiz Ahmad Faiz in PDF.