دیار شب کا مقدر ضرور چمکے گا

دیار شب کا مقدر ضرور چمکے گا

یہیں کہیں سے چراغوں کا نور چمکے گا

کہاں ہوں میں کوئی موسیٰ کہ اک صدا پہ مری

وہ نور پھر سے سر کوہ طور چمکے گا

ترے جمال کا نشہ شراب جیسا ہے

ہماری آنکھوں سے اس کا سرور چمکے گا

بھرم جو پیاس کا رکھے گا آخری دم تک

اسی کے ہاتھ میں جام طہور چمکے گا

یہ کہہ کے دار پہ خود کو چڑھا دیا میں نے

کہ دار پر بھی سر بے قصور چمکے گا

لٹے ہوئے ہیں مگر ہم ابھی نہیں مایوس

ہمارے تاج میں پھر کوہ نور چمکے گا

تلاش کرتا ہے مجھ مشت خاک میں تو عبث

غرور ہوگا جبھی تو غرور چمکے گا

متاع فن سے نوازا گیا ہے تجھ کو فراغؔ

اسی سے نام ترا دور دور چمکے گا

(1057) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Dayar-e-shab Ka Muqaddar Zarur Chamkega In Urdu By Famous Poet Faragh Rohvi. Dayar-e-shab Ka Muqaddar Zarur Chamkega is written by Faragh Rohvi. Enjoy reading Dayar-e-shab Ka Muqaddar Zarur Chamkega Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Faragh Rohvi. Free Dowlonad Dayar-e-shab Ka Muqaddar Zarur Chamkega by Faragh Rohvi in PDF.