عشق اس سے کیا ہے تو یہ گر یاد بھی رکھو

عشق اس سے کیا ہے تو یہ گر یاد بھی رکھو

اپنے لئے ہر دن نئی افتاد بھی رکھو

خود اپنے لئے آپ سزا بھی کرو تجویز

منصف بھی بنو اجرتی جلاد بھی رکھو

جو ہاتھ کرے بخیہ گری چاک جگر کی

اس ہاتھ میں اب خنجر بیداد بھی رکھو

ہم لوگ تو ہر حال میں رہتے ہیں سدا خوش

جو خوش نہیں رہتے انہیں ناشاد بھی رکھو

ممکن ہو تو اس انجمن آرائی میں تازہ

اک زخم دل خانماں برباد بھی رکھو

جس شخص نے دی لکھ کے تمہیں اپنی اسیری

اس شخص کو اک پل کبھی آزاد بھی رکھو

یہ کار جہاں اب تو سمیٹا نہیں جاتا

بہتر ہے کہ اپنا کوئی ہم زاد بھی رکھو

شیشے میں اتارو کسی نازک سی پری کو

قبضے میں کوئی اپنے پری زاد بھی رکھو

یہ گھر کوئی مہمان سرا تو نہیں جس میں

اک پل بھی نہ ٹھہرو اسے آباد بھی رکھو

آتا ہے ہمیں جاں سے گزرنے کا عمل خوب

تم چاہو تو تیغ ستم ایجاد بھی رکھو

یہ زیست جوئے شیر ہے اے خسروؔ ثانی

لازم ہے تمہیں تیشۂ فرہاد بھی رکھو

(12601) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ishq Us Se Kiya Hai To Ye Gar Yaad Bhi Rakkho In Urdu By Famous Poet Feroze Natique Khusro. Ishq Us Se Kiya Hai To Ye Gar Yaad Bhi Rakkho is written by Feroze Natique Khusro. Enjoy reading Ishq Us Se Kiya Hai To Ye Gar Yaad Bhi Rakkho Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Feroze Natique Khusro. Free Dowlonad Ishq Us Se Kiya Hai To Ye Gar Yaad Bhi Rakkho by Feroze Natique Khusro in PDF.