پھول نے ٹہنی سے اڑنے کی کوشش کی

پھول نے ٹہنی سے اڑنے کی کوشش کی

اک طائر کا دل رکھنے کی کوشش کی

کل پھر چاند کا خنجر گھونپ کے سینے میں

رات نے میری جاں لینے کی کوشش کی

کوئی نہ کوئی رہبر رستہ کاٹ گیا

جب بھی اپنی رہ چلنے کی کوشش کی

کتنی لمبی خاموشی سے گزرا ہوں

ان سے کتنا کچھ کہنے کی کوشش کی

ایک ہی خواب نے ساری رات جگایا ہے

میں نے ہر کروٹ سونے کی کوشش کی

ایک ستارہ جلدی جلدی ڈوب گیا

میں نے جب تارے گننے کی کوشش کی

نام مرا تھا اور پتہ اپنے گھر کا

اس نے مجھ کو خط لکھنے کی کوشش کی

ایک دھوئیں کا مرغولہ سا نکلا ہے

مٹی میں جب دل بونے کی کوشش کی

(2501) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Phul Ne Tahni Se UDne Ki Koshish Ki In Urdu By Famous Poet Gulzar. Phul Ne Tahni Se UDne Ki Koshish Ki is written by Gulzar. Enjoy reading Phul Ne Tahni Se UDne Ki Koshish Ki Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Gulzar. Free Dowlonad Phul Ne Tahni Se UDne Ki Koshish Ki by Gulzar in PDF.