ایک اور رات

رات چپ چاپ دبے پاؤں چلے جاتی ہے

رات خاموش ہے روتی نہیں ہنستی بھی نہیں

کانچ کا نیلا سا گنبد ہے اڑا جاتا ہے

خالی خالی کوئی بجرا سا بہا جاتا ہے

چاند کی کرنوں میں وہ روز سا ریشم بھی نہیں

چاند کی چکنی ڈلی ہے کہ گھلی جاتی ہے

اور سناٹوں کی اک دھول اڑی جاتی ہے

کاش اک بار کبھی نیند سے اٹھ کر تم بھی

ہجر کی راتوں میں یہ دیکھو تو کیا ہوتا ہے

(2100) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ek Aur Raat In Urdu By Famous Poet Gulzar. Ek Aur Raat is written by Gulzar. Enjoy reading Ek Aur Raat Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Gulzar. Free Dowlonad Ek Aur Raat by Gulzar in PDF.