دور سے آنکھیں دکھاتی ہے نئی دنیا مجھے

دور سے آنکھیں دکھاتی ہے نئی دنیا مجھے

گلشن ہستی نظر آتا ہے اک صحرا مجھے

عقل کی وادی میں ہوں گم کردۂ مقصود عشق

ڈھونڈھتا ہوں اور نہیں ملتا کوئی رستا مجھے

یہ بھی اک دھوکا تھا نیرنگ طلسم عقل کا

اپنی ہستی پر بھی ہستی کا ہوا دھوکا مجھے

شوق میرا طالب دیدار ہو جاتا اگر

دیکھتا موسیٰؔ مجھے سینا مجھے جلوا مجھے

شاعری کیا کفش بردار گرامی ہوں حفیظؔ

بے کمالی کے سوا کوئی نہیں دعویٰ مجھے

(995) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Dur Se Aankhen Dikhati Hai Nai Duniya Mujhe In Urdu By Famous Poet Hafeez Jalandhari. Dur Se Aankhen Dikhati Hai Nai Duniya Mujhe is written by Hafeez Jalandhari. Enjoy reading Dur Se Aankhen Dikhati Hai Nai Duniya Mujhe Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Hafeez Jalandhari. Free Dowlonad Dur Se Aankhen Dikhati Hai Nai Duniya Mujhe by Hafeez Jalandhari in PDF.