ہر وفا نا آشنا سے بھی وفا کرنا پڑی

ہر وفا نا آشنا سے بھی وفا کرنا پڑی

دل سے دشمن کے لئے اکثر دعا کرنا پڑی

میں ہوا رسوا تو میرا غم بھی رسوا ہو گیا

زندگی کی کس قدر قیمت ادا کرنا پڑی

اے نگاہ محتسب جو چاہے تو کہہ لے مجھے

جیتے جی اس دل کے ہاتھوں ہر خطا کرنا پڑی

ہے فریب دل بھی شاید وجہ تکمیل وفا

آرزوئے دل بھی ہم رنگ حنا کرنا پڑی

زیست کی خودداریوں پر حرف لانے کے لئے

دوستوں کو بھی کرم کی انتہا کرنا پڑی

اہل دل نے ہی بھرم رکھا غرور حسن کا

ورنہ تم بھی کہہ اٹھے تھے اب دعا کرنا پڑی

بے نگاہ لطف ساقی کام کچھ بنتا نہیں

حسن بے پروا سے حامدؔ التجا کرنا پڑی

(764) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Har Wafa Na-ashna Se Bhi Wafa Karna PaDi In Urdu By Famous Poet Hamid Allahabadi. Har Wafa Na-ashna Se Bhi Wafa Karna PaDi is written by Hamid Allahabadi. Enjoy reading Har Wafa Na-ashna Se Bhi Wafa Karna PaDi Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Hamid Allahabadi. Free Dowlonad Har Wafa Na-ashna Se Bhi Wafa Karna PaDi by Hamid Allahabadi in PDF.