الٹا چکر

عجیب چکر کوئی چلا ہے

جو شے جہاں سے اٹھانا چاہی

اٹھا نہ پائے

جہاں جو رکھا وہاں وہ رکھا نہیں رہا ہے

جو لکھنا چاہا وہ لکھ نہ پائے

تمام چکر الٹ چلا ہے

جو خواب کے دائرے سے باہر تھا اس نے آنکھوں سے بیر رکھا

دل و نظر میں جسے جگہ دی وہ خواب بن کر بکھر گیا ہے

نصیب میں جو نہیں تھا اس کی تلاش میں زندگی لگا دی

جو ہاتھ میں تھا وہ بے خودی میں دیا ہے

جو بات کہنی تھی اس کی ہمت جٹا نہ پائے

جو لب پہ آیا وہ حرف ہی غیر ہو گیا ہے

(854) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

UlTa Chakkar In Urdu By Famous Poet Hamida Shahin. UlTa Chakkar is written by Hamida Shahin. Enjoy reading UlTa Chakkar Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Hamida Shahin. Free Dowlonad UlTa Chakkar by Hamida Shahin in PDF.