نفس نفس نے اڑائیں ہوائیاں کیا کیا

نفس نفس نے اڑائیں ہوائیاں کیا کیا

برنگ عشق ہوئیں جگ ہنسائیاں کیا کیا

ہمیں نے عشق کو حسن انا کا رنگ دیا

ہمیں پہ عشق میں آئیں برائیاں کیا کیا

مرے تقدس ایماں سے کھیلتی ہی رہیں

تری نگاہ کی کافر ادائیاں کیا کیا

سکوں گرفتہ نہ دل ہی نہ آنکھ خوں بستہ

تمام عمر رہیں نارسائیاں کیا کیا

جدائیوں سے بھی عقدے رفاقتوں کے کھلے

رفاقتوں میں بھی آئیں جدائیاں کیا کیا

ہے آہ ایک غزل اشک اک قصیدہ ہے

نہاں ہیں غم میں بھی نغمہ سرائیاں کیا کیا

رفیق مجھ سا کہیں پائے گی نہ اے اخگرؔ

مچائے گی شب ہجراں دہائیاں کیا کیا

(811) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Nafas Nafas Ne UDain Hawaiyan Kya Kya In Urdu By Famous Poet Haneef Akhgar. Nafas Nafas Ne UDain Hawaiyan Kya Kya is written by Haneef Akhgar. Enjoy reading Nafas Nafas Ne UDain Hawaiyan Kya Kya Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Haneef Akhgar. Free Dowlonad Nafas Nafas Ne UDain Hawaiyan Kya Kya by Haneef Akhgar in PDF.