منہ زور ہیں مغرور ہیں پر کار نہیں ہیں

منہ زور ہیں مغرور ہیں پر کار نہیں ہیں

ہم لوگ ابھی صاحب کردار نہیں ہیں

جب آپ ہی الفت میں وفادار نہیں ہیں

پھر ہم سے گلا کیوں کہ طلب گار نہیں ہیں

ہم ساقئ مہ وش ہیں گنہ گار عقیدت

ہم پینے پلانے کے گنہ گار نہیں ہیں

بے مہری و بیگانگی و جور و تغافل

ہم ایسی محبت کے پرستار نہیں ہیں

کیا اہل چمن زار کے اجسام میں ہے جان

کیا اہل چمن جان سے بیزار نہیں ہیں

مختار بھی مالک بھی ہیں غیروں کے لئے آپ

اپنوں کے لئے مالک و مختار نہیں ہیں

مت پوچھئے میخانے کا دستور حزیںؔ سے

ذی ہوش ہی میخانے میں ہشیار نہیں ہیں

(800) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Munh-zor Hain Maghrur Hain Pur-kar Nahin Hain In Urdu By Famous Poet Hans Raj Sachdev 'hazii.n'. Munh-zor Hain Maghrur Hain Pur-kar Nahin Hain is written by Hans Raj Sachdev 'hazii.n'. Enjoy reading Munh-zor Hain Maghrur Hain Pur-kar Nahin Hain Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Hans Raj Sachdev 'hazii.n'. Free Dowlonad Munh-zor Hain Maghrur Hain Pur-kar Nahin Hain by Hans Raj Sachdev 'hazii.n' in PDF.