خواہش

مجھے وہ خوف تھا

کہ جس سے کوئی بھی بچا نہیں

وہی تو اک سوال تھا

کہ جس سوال کا جواب

آج تک

کسی کو بھی ملا نہیں

بس اس کے جسم و جاں کے بے کنار

پانیوں میں پیر نے کا بھوت

سر پہ یوں سوار تھا

اور ایسا انتظار تھا

کہ ایک ایک پل جو کٹ رہا تھا

بار تھا

یہ سب جہان تھا فضول

گرد تھا غبار تھا

(1307) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

KHwahish In Urdu By Famous Poet Haris Khaleeq. KHwahish is written by Haris Khaleeq. Enjoy reading KHwahish Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Haris Khaleeq. Free Dowlonad KHwahish by Haris Khaleeq in PDF.