ایک اداس شام کے نام

عجیب لوگ ہیں

ہم اہل اعتبار کتنے بد نصیب لوگ ہیں

جو رات جاگنے کی تھی وہ ساری رات

خواب دیکھ دیکھ کر گزارتے رہے

جو نام بھولنے کا تھا اس ایک نام کو

گلی گلی پکارتے رہے

جو کھیل جیتنے کا تھا وہ کھیل ہارتے رہے

عجیب لوگ ہیں

ہم اہل اعتبار کتنے بد نصیب لوگ ہیں

کسی سے بھی تو قرض آبرو ادا نہیں ہوا

لہو لہان ساعتوں کا فیصلہ نہیں ہوا

برس گزر گئے ہیں کوئی معجزہ نہیں ہوا

وہ جل بجھا کہ آگ جس کے شعلۂ نفس میں تھی

وہ تیر کھا گیا کمان جس کی دسترس میں تھی

سپاہ مہر کا فصیل شب کو انتظار ہے

کب آئے گا وہ شخص جس کا سب کو انتظار ہے

ہم اہل اعتبار کتنے بد نصیب لوگ ہیں

عجیب لوگ ہیں

ہم اہل اعتبار کتنے بد نصیب لوگ ہیں

(1316) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ek Udas Sham Ke Nam In Urdu By Famous Poet Iftikhar Arif. Ek Udas Sham Ke Nam is written by Iftikhar Arif. Enjoy reading Ek Udas Sham Ke Nam Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Iftikhar Arif. Free Dowlonad Ek Udas Sham Ke Nam by Iftikhar Arif in PDF.