ترے خیال کا چرچا ترے خیال کی بات

ترے خیال کا چرچا ترے خیال کی بات

شب فراق میں پیہم رہی وصال کی بات

تم اپنی چارہ گری کو نہ پھر کرو رسوا

ہمارے حال پہ چھوڑو ہمارے حال کی بات

کماں سی ابرو کا عالم عجیب ہے دیکھو

فلک کے چاند سے بہتر ہے اس ہلال کی بات

یہی فسانہ رہا ہے جنوں کے صحرا میں

کبھی فراق کے قصے کبھی وصال کی بات

بہار آئی تو کھل کر کہا ہے پھولوں نے

یہ کس نے چھیڑ دی گلشن میں پھر جمال کی بات

تو اپنے آپ میں تنہا ہے میری نظروں میں

کہاں سے ڈھونڈ کے لاؤں ترے مثال کی بات

بنا طلب کے عطا کر رہا ہے وہ مجھ کو

لبوں پہ میرے نہ آئے کبھی سوال کی بات

(943) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Tere KHayal Ka Charcha Tere KHayal Ki Baat In Urdu By Famous Poet Indira Varma. Tere KHayal Ka Charcha Tere KHayal Ki Baat is written by Indira Varma. Enjoy reading Tere KHayal Ka Charcha Tere KHayal Ki Baat Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Indira Varma. Free Dowlonad Tere KHayal Ka Charcha Tere KHayal Ki Baat by Indira Varma in PDF.