یوں وفا کے سارے نبھاؤ غم کہ فریب میں بھی یقین ہو

یوں وفا کے سارے نبھاؤ غم کہ فریب میں بھی یقین ہو

کوئی بات ایسی کہو صنم کہ فریب میں بھی یقین ہو

یہ دیار شیشہ فروش ہے یہاں آئینوں کی بساط کیا

یہاں اس طرح سے رکھو قدم کہ فریب میں بھی یقین ہو

مری چاہتوں میں غرور ہو دل ناتواں میں سرور ہو

تمہیں اب کے کھانا ہے وہ قسم کہ فریب میں بھی یقین ہو

یہی بات کہہ دو پکار کے وہی سلسلے رہیں پیار کے

اسی ناز میں رہے پھر بھرم کہ فریب میں بھی یقین ہو

مرے عشق کا یہ معیار ہو کہ وصال بھی نہ شمار ہو

اسی اعتبار پہ ہو کرم کہ فریب میں بھی یقین ہو

مرے انتظار کو کیا خبر تمہیں اختیار ہے اس قدر

مجھے دو سلیقہ یہ کم سے کم کہ فریب میں بھی یقین ہو

جہاں ذکر مہر و وفا ملے وہیں اندراؔ کا قلم چلے

یہ کتاب عشق میں ہو رقم کہ فریب میں بھی یقین ہو

(1088) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Yun Wafa Ke Sare Nibhao Gham Ki Fareb Mein Bhi Yaqin Ho In Urdu By Famous Poet Indira Varma. Yun Wafa Ke Sare Nibhao Gham Ki Fareb Mein Bhi Yaqin Ho is written by Indira Varma. Enjoy reading Yun Wafa Ke Sare Nibhao Gham Ki Fareb Mein Bhi Yaqin Ho Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Indira Varma. Free Dowlonad Yun Wafa Ke Sare Nibhao Gham Ki Fareb Mein Bhi Yaqin Ho by Indira Varma in PDF.