جب شاخ تمنا پہ کوئی پھول کھلا ہے

جب شاخ تمنا پہ کوئی پھول کھلا ہے

امید کے صحراؤں میں طوفان اٹھا ہے

تو میری نگاہوں میں جسے ڈھونڈ رہا ہے

وہ حسن مرے شعر کے پردے میں چھپا ہے

تھم تھم کے چمکتے رہے پلکوں پہ ستارے

رک رک کے ترے درد کا افسانہ کہا ہے

اپنے ہی مقدر کا کوئی پھول نہ جاگا

اک عمر بہاروں نے لہو میرا پیا ہے

اس طرح سے بدلی ہے گلستاں کی حقیقت

شبنم کے خنک جسم پہ شالوں کی ردا ہے

شاید ہے وہی میری محبت کا ہیولیٰ

اک سایہ جو چپ چاپ دریچے میں کھڑا ہے

تخلیق اسی سے ہوئی نغمات کی دنیا

اقبالؔ کو جو غم تری خوشیوں سے ملا ہے

(738) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Jab ShaKH-e-tamanna Pe Koi Phul Khila Hai In Urdu By Famous Poet Iqbal Minhas. Jab ShaKH-e-tamanna Pe Koi Phul Khila Hai is written by Iqbal Minhas. Enjoy reading Jab ShaKH-e-tamanna Pe Koi Phul Khila Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Iqbal Minhas. Free Dowlonad Jab ShaKH-e-tamanna Pe Koi Phul Khila Hai by Iqbal Minhas in PDF.