خاک ان گلیوں کی پلکوں سے بہت چھانی تھی

خاک ان گلیوں کی پلکوں سے بہت چھانی تھی

پھر بھی صورت مری اس شہر میں انجانی تھی

ہم بھی کچھ اپنی وفاؤں پہ ہوئے تھے نادم

ان کو بھی ترک تعلق پہ پشیمانی تھی

خود فریبی تو الگ بات ہے ورنہ ہم نے

اپنی صورت کہاں آئینے میں پہچانی تھی

زندگی سنگ بنی تھی تجھے رخصت کر کے

دل نہ دھڑکا تھا تو مرنے میں بھی آسانی تھی

حادثہ سخت تھا جاں کاہ تھا اب کے یارو

ورنہ ہم نے تو کبھی ہار نہیں مانی تھی

رہ گئی راہ میں یوں شرم شکستہ پائی

کیا ٹھہرتے کہیں وہ بے سر و سامانی تھی

نارسائی کوئی کس آنکھ سے دیکھے اپنی

ہم بھی ٹوٹے ہوئے پر، رات بھی طوفانی تھی

گل ہوئی شمع تو دامن بھڑک اٹھا حشمیؔ

جب نظر بجھ گئی ویرانی ہی ویرانی تھی

(836) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

KHak Un Galiyon Ki Palkon Se Bahut Chhani Thi In Urdu By Famous Poet Jaleel Hashmi. KHak Un Galiyon Ki Palkon Se Bahut Chhani Thi is written by Jaleel Hashmi. Enjoy reading KHak Un Galiyon Ki Palkon Se Bahut Chhani Thi Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Jaleel Hashmi. Free Dowlonad KHak Un Galiyon Ki Palkon Se Bahut Chhani Thi by Jaleel Hashmi in PDF.