تلاش

وہ بچہ کہاں ہے

جو کہہ دے کہ حضرت سلامت

یہ سب لوگ ملبوس شاہی کا اقرار کرتے رہیں

مجھ کو تو آپ ننگے نظر آ رہے ہیں

وہ بچہ جو اتنی پرانی کہانی میں زندہ چلا آ رہا ہے

ہمارے وطن میں بھی ہوگا

ہمارے وطن میں بھی ہوگا

ڈری اور سہمی مگر پھر بھی جاری یہ آواز دل چیرتی ہے

ہمارے وطن میں بھی ہوگا

ہمارے وطن میں بھی ہوگا

میں درباریوں میں تو کیا نوکروں کے جلو میں بہت دور بیٹھا

لباس شاہی کا مدح خواں تو اب بھی نہیں

اشاروں کنایوں

علامات سے یا خرافات سے

کچھ نہ کچھ نظم میں کچھ نہ کچھ نثر میں بڑبڑاتا رہا ہوں

مگر واں بھی یاں کا یہ افسانہ سب کو سناتا رہا ہوں

وہ غالبؔ نہ ہو اور جالبؔ رہے پھر بھی ایسا ہی بچہ

ہمارے وطن میں بھی ہے

اور رہے گا

(1234) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Talash In Urdu By Famous Poet Jameeluddin Aali. Talash is written by Jameeluddin Aali. Enjoy reading Talash Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Jameeluddin Aali. Free Dowlonad Talash by Jameeluddin Aali in PDF.