جینا مشکل ہے کہ آسان ذرا دیکھ تو لو

جینا مشکل ہے کہ آسان ذرا دیکھ تو لو

لوگ لگتے ہیں پریشان ذرا دیکھ تو لو

پھر مقرر کوئی سرگرم سر منبر ہے

کس کے ہے قتل کا سامان ذرا دیکھ تو لو

یہ نیا شہر تو ہے خوب بسایا تم نے

کیوں پرانا ہوا ویران ذرا دیکھ تو لو

ان چراغوں کے تلے ایسے اندھیرے کیوں ہے

تم بھی رہ جاؤ گے حیران ذرا دیکھ تو لو

تم یہ کہتے ہو کہ میں غیر ہوں پھر بھی شاید

نکل آئے کوئی پہچان ذرا دیکھ تو لو

یہ ستائش کی تمنا یہ صلے کی پرواہ

کہاں لائے ہیں یہ ارمان ذرا دیکھ تو لو

(12934) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Jina Mushkil Hai Ki Aasan Zara Dekh To Lo In Urdu By Famous Poet Javed Akhtar. Jina Mushkil Hai Ki Aasan Zara Dekh To Lo is written by Javed Akhtar. Enjoy reading Jina Mushkil Hai Ki Aasan Zara Dekh To Lo Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Javed Akhtar. Free Dowlonad Jina Mushkil Hai Ki Aasan Zara Dekh To Lo by Javed Akhtar in PDF.