خامشی ہی خامشی میں داستاں بنتا گیا

خامشی ہی خامشی میں داستاں بنتا گیا

میرا ہر آنسو مرے غم کی زباں بنتا گیا

آپ کا غم جب شریک قلب و جاں بنتا گیا

اشک کا ہر قطرہ بحر بیکراں بنتا گیا

ظلم ٹوٹا ہی کیے قائم رہی شان عمل

بجلیاں گرتی رہیں اور آشیاں بنتا گیا

دھیرے دھیرے یاد ان کی دل میں گھر کرتی رہی

رفتہ رفتہ عشق ان کا جزو جاں بنتا گیا

میری ہستی بھی ترے جلووں میں گم ہوتی گئی

تیرا جلوہ بھی فروغ لا مکاں بنتا گیا

رنگ لایا اس قدر ذوق جبین بندگی

ہر نشان سجدہ تیرا آستاں بنتا گیا

جب تک اے جنبشؔ رہے وہ مائل لطف و کرم

ہر نفس اک زندگئ جاوداں بنتا گیا

(802) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

KHamushi Hi KHamushi Mein Dastan Banta Gaya In Urdu By Famous Poet Jumbish Khairabadi. KHamushi Hi KHamushi Mein Dastan Banta Gaya is written by Jumbish Khairabadi. Enjoy reading KHamushi Hi KHamushi Mein Dastan Banta Gaya Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Jumbish Khairabadi. Free Dowlonad KHamushi Hi KHamushi Mein Dastan Banta Gaya by Jumbish Khairabadi in PDF.