بایں قید خموشی بھی غزل خواں ہمہ تن ہم ہیں

بایں قید خموشی بھی غزل خواں ہمہ تن ہم ہیں

نہ پابند زباں ہم ہیں نہ مجبور سخن ہم ہیں

گلستاں میں شریک صحبت اہل چمن ہم ہیں

بس اتنی بات پر کیوں قابل‌ دار و رسن ہم ہیں

جواب ظلم دیتی جا رہی ہے اپنی مظلومی

ادھر تلوار رنگیں ہے ادھر رنگیں کفن ہم ہیں

خزاں سے کب کی بنیاد گلستاں گر چکی ہوتی

مگر یہ خیریت ہے زیر دیوار چمن ہم ہیں

نشیمن پھونک کر سمجھیں کہ سب کچھ پھونک ڈالا ہے

حجاب‌ گل میں بیٹھے بجلیوں پر خندہ زن ہم ہیں

اگرچہ بزم میں ہم بھی ہیں لیکن فرق کتنا ہے

وقار‌ انجمن تم ہو وبال انجمن ہم ہیں

(681) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ba-in Qaid-e-KHamoshi Bhi Ghazal-KHwan Hama-tan Hum Hain In Urdu By Famous Poet Kaleem Aajiz. Ba-in Qaid-e-KHamoshi Bhi Ghazal-KHwan Hama-tan Hum Hain is written by Kaleem Aajiz. Enjoy reading Ba-in Qaid-e-KHamoshi Bhi Ghazal-KHwan Hama-tan Hum Hain Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Kaleem Aajiz. Free Dowlonad Ba-in Qaid-e-KHamoshi Bhi Ghazal-KHwan Hama-tan Hum Hain by Kaleem Aajiz in PDF.