مکاں نزدیک ہے یا لا مکاں نزدیک پڑتا ہے

مکاں نزدیک ہے یا لا مکاں نزدیک پڑتا ہے

کہیں آ جاؤ مجھ کو ہر جہاں نزدیک پڑتا ہے

جہاں تم ہو وہاں سے دور پڑتی ہے زمیں میری

جہاں میں ہوں وہاں سے آسماں نزدیک پڑتا ہے

سنا ہے اک جہان بے نہایت ہو مگر پھر بھی

یہ طے ہے بیکراں کو بے کراں نزدیک پڑتا ہے

چلے آتے ہیں ہم اک دوسرے کی سمت میں ورنہ

تمہیں صحرا مجھے دریا کہاں نزدیک پڑتا ہے

نئے الفاظ رکھ کر دیکھتا ہوں کچھ پرانوں میں

معانی سے مرا رشتہ کہاں نزدیک پڑتا ہے

بلا کی دھوپ ہے دشت طلب میں اے دل ناداں

یہاں کس آرزو کا سائباں نزدیک پڑتا ہے

(774) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Makan Nazdik Hai Ya La-makan Nazdik PaDta Hai In Urdu By Famous Poet Khaavar Ejaz. Makan Nazdik Hai Ya La-makan Nazdik PaDta Hai is written by Khaavar Ejaz. Enjoy reading Makan Nazdik Hai Ya La-makan Nazdik PaDta Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Khaavar Ejaz. Free Dowlonad Makan Nazdik Hai Ya La-makan Nazdik PaDta Hai by Khaavar Ejaz in PDF.