مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہو جس وقت (ردیف .. ن)

مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہو جس وقت

میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں

ضعف میں طعنہ اغیار کا شکوہ کیا ہے

بات کچھ سر تو نہیں ہے کہ اٹھا بھی نہ سکوں

زہر ملتا ہی نہیں مجھ کو ستم گر ورنہ

کیا قسم ہے ترے ملنے کی کہ کھا بھی نہ سکوں

اس قدر ضبط کہاں ہے کبھی آ بھی نہ سکوں

ستم اتنا تو نہ کیجئے کہ اٹھا بھی نہ سکوں

لگ گئی آگ اگر گھر کو تو اندیشہ کیا

شعلۂ دل تو نہیں ہے کہ بجھا بھی نہ سکوں

تم نہ آئو گے تو مرنے کی ہیں سو تدبیریں

موت کچھ تم تو نہیں ہو کہ بلا بھی نہ سکوں

ہنس کے بلوائیے مت جائے گا سب دل کا گلہ

کیا تصور ہے ہے تمہارا کہ مٹا بھی نہ سکوں

(1645) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Mehrban Ho Ke Bula Lo Mujhe Chaho Jis Waqt In Urdu By Famous Poet Mirza Ghalib. Mehrban Ho Ke Bula Lo Mujhe Chaho Jis Waqt is written by Mirza Ghalib. Enjoy reading Mehrban Ho Ke Bula Lo Mujhe Chaho Jis Waqt Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Mirza Ghalib. Free Dowlonad Mehrban Ho Ke Bula Lo Mujhe Chaho Jis Waqt by Mirza Ghalib in PDF.