عیدی کیسے بڑھائی جائے

بچوں نے عید پر جب نعرے بہت لگائے

ماں باپ نے بھی اپنے دکھڑے انہیں سنائے

بچو تمہاری عیدی کیسے بڑھائی جائے

تم خود ہی کہہ رہے ہو مہنگائی بڑھ گئی ہے

عام آدمی بچارا کیا کھائے کیا بچائے

بچو تمہاری عیدی کیسے بڑھائی جائے

پتلون کی سلائی پچانوے روپے دی

عرفی کے بوٹ ساڑھے چھ سو روپے میں آئے

بچو تمہاری عیدی کیسے بڑھائی جائے

بے میل سوٹ ہو تو بن جائے منہ زمن کا

سستی اگر ہو ٹوپی فیضان بھنبھنائے

بچو تمہاری عیدی کیسے بڑھائی جائے

بچپن میں کھیلتے تھے مٹی کے ہم کھلونے

بجلی سے چلنے والے گڈے تمہیں دلائے

بچو تمہاری عیدی کیسے بڑھائی جائے

جائز نہیں تقاضا لالچ بری بلا ہے

نعرے لگا کے تم نے گھر بھر پہ ظلم ڈھائے

بچو تمہاری عیدی کیسے بڑھائی جائے

تم نے تو اپنے دل کی امی سے کہہ سنائی

ابا کے دل سے پوچھو بپتا کسے سنائے

بچو تمہاری عیدی کیسے بڑھائی جائے

یہ بات بھی گرہ میں پیسوں کے ساتھ باندھو

سچی خوشی وہی ہے جو مفت ہاتھ آئے

بچو تمہاری عیدی کیسے بڑھائی جائے

اچھا ہمیں سویاں مل جل کے تم کھلاؤ

ہم نے تمہارے پیسے اس عید سے بڑھائے

بچو تمہاری عیدی کیسے بڑھائی جائے

(856) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Idi Kaise BaDhai Jae In Urdu By Famous Poet Muzaffar Hanfi. Idi Kaise BaDhai Jae is written by Muzaffar Hanfi. Enjoy reading Idi Kaise BaDhai Jae Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Muzaffar Hanfi. Free Dowlonad Idi Kaise BaDhai Jae by Muzaffar Hanfi in PDF.