کچھ اس طرح سے گزاری ہے زندگی میں نے

کچھ اس طرح سے گزاری ہے زندگی میں نے

ہر ایک سانس کو سمجھا ہے آخری میں نے

سمجھ گیا وہیں راز وصال جب دیکھا

حباب تیرا مآل شکستگی میں نے

کرشمۂ مئے توحید اے تعال اللہ

سرور ہے مرے ساقی کو اور پی میں نے

لگا کے ان کی محبت میں جان کی بازی

تمام دولت کونین جیت لی میں نے

کسی کا راز سمجھتا گیا جہاں تک بھی

سمجھ میں آیا کہ سمجھا نہ کچھ ابھی میں نے

انا زباں سے نہ کہتے نہ دار پر کھنچتے

کیا ہے قہر یہ منصور آپ کی میں نے

ہے ماورائے سخن برقؔ گفتگو میری

خموش رہ کے بھی اکثر ہے بات کی میں نے

(454) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rahmat Ilahi Barq Aazmi. is written by Rahmat Ilahi Barq Aazmi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rahmat Ilahi Barq Aazmi. Free Dowlonad  by Rahmat Ilahi Barq Aazmi in PDF.