خوب ناصح کی نصیحت کا نتیجہ نکلا

خوب ناصح کی نصیحت کا نتیجہ نکلا

ہم نے اشکوں کو سنبھالا تو کلیجہ نکلا

تیرے رندوں کو جلاتی رہی صحراؤں کی دھوپ

کتنا بے فیض تری زلفوں کا سایہ نکلا

عید کا چاند جو دیکھا تو تمنا لپٹی

ان سے تقریب ملاقات کا رشتہ نکلا

حیف کہ پھول ہیں محتاج نسیم و شبنم

مرحبا چیر کے پتھر کو جو سبزہ نکلا

آہٹ آہٹ پہ گماں گزرے ہے وہ آ پہنچے

دل ناداں کے بہلنے کا طریقہ نکلا

دامن دوست نے بوسوں سے نوازا رحمتؔ

مجھ سے بہتر مرے اشکوں کا نصیبہ نکلا

(550) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rahmat Qarni. is written by Rahmat Qarni. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rahmat Qarni. Free Dowlonad  by Rahmat Qarni in PDF.