تمہاری یاد تو لپٹی ہے پورے گھر کے منظر سے

تمہاری یاد تو لپٹی ہے پورے گھر کے منظر سے

دریچے سے زمیں سے بام سے دیوار سے در سے

مجھے تو کوچۂ محبوب کا پتھر بھی پیارا ہے

نگیں سے لعل سے الماس سے نیلم سے گوہر سے

مقدر کی شب ظلمت کبھی روشن نہیں ہوتی

دئے سے ماہ سے قندیل سے جگنو سے اختر سے

تمہاری آنکھ کی گہرائیوں کا کیا تقابل ہو

ندی سے جھیل سے دریا سے جھرنے سے سمندر سے

یزیدوں کو خبر ہے کربلا والے نہیں ڈرتے

سناں سے تیر سے تلوار سے برچھی سے خنجر سے

کریں ہم سعی جتنی بھی کہاں ممکن ہے بچ پانا

ضعیفی سے قضا سے قبر سے برزخ سے محشر سے

تمہاری دید کی تشنہ نگاہوں کو ہے کیا نسبت

سبو سے طور سے چلمن سے پیمانے سے کوثر سے

غزل کی شاعری کا وصف ہے سب سے جداگانہ

ادا سے فکر سے اسلوب سے جدت سے تیور سے

(655) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shagufta Yasmeen. is written by Shagufta Yasmeen. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shagufta Yasmeen. Free Dowlonad  by Shagufta Yasmeen in PDF.