میناروں سے اوپر نکلا دیواروں سے پار ہوا

میناروں سے اوپر نکلا دیواروں سے پار ہوا

حد فلک چھونے کی دھن میں اک ذرہ کوہسار ہوا

چشم بصیرت راہ کی مشعل عزم جواں پتوار ہوا

ساحل ساحل جشن طرب ہے ایک مسافر پار ہوا

دل کے جذبے سامنے آئے خوشبو خواب دھواں بن کر

جتنی دل کش سوچ تھی اس کی ویسا ہی اظہار ہوا

ابھرے احساسات کے سورج یادوں کے مہتاب کھلے

غزلوں کا دیوان سہانے موسم کا اخبار ہوا

جنگل پربت ندیاں جھرنے یاد رہیں گے برسوں تک

اس بستی میں حسن ہے جتنا پابند اشعار ہوا

(477) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shahid Meer. is written by Shahid Meer. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shahid Meer. Free Dowlonad  by Shahid Meer in PDF.