سفر نصیب اگر ہو تو یہ بدن کیوں ہے

سفر نصیب اگر ہو تو یہ بدن کیوں ہے

دیار غیر تمہارے لئے وطن کیوں ہے

ہوائے شبنم و گل ہے تو بے خودی کیسی

حصار ذات میں آشوب ما و من کیوں ہے

بس ایک عکس نظارہ ہے انکشاف وجود

کلاہ شیشہ گراں میں یہ بانکپن کیوں ہے

نشاط بے طلبی جادۂ نجات ہوا

خبر نہیں کہ اسی راہ میں چمن کیوں ہے

لباس خاک شفق رنگ مثل شاخ چنار

بساط سوختہ آموز فکر و فن کیوں ہے

گراں ہے طبع زمانہ پہ ہر صدائے نفس

خیال و خواب پہ نقطوں کا پیرہن کیوں ہے

(534) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shamim Hanafi. is written by Shamim Hanafi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shamim Hanafi. Free Dowlonad  by Shamim Hanafi in PDF.