عقل کی کچھ کم نہیں ہے رہبری میرے لیے

عقل کی کچھ کم نہیں ہے رہبری میرے لیے

ہر طرف لائٹ ہے ہر سو روشنی میرے لیے

اب کہاں ہے حسن میں وہ دل کشی میرے لیے

رہ گئی ہنڈیاں میں خالی کھرچنی میرے لیے

آتش قہر خدا دم بھر میں کر دیتی ہے گل

ہے مری تر دامنی اے ''آر پی'' میرے لیے

ان کے تیور مہرباں ان کی نگاہیں ملتفت

دے رہی ہے زور پوری پارٹی میرے لیے

سیکڑوں جینے میں لالے لاکھوں رخنے زیست میں

کرم خوردہ اے خدا یہ زندگی میرے لیے

اہل محشر لے گئے قہر و غضب سب لوٹ کر

صرف اک رحمت خدا کی رہ گئی میرے لیے

دل میں رنگ و روغن دہقاں کا رہتا ہے خیال

روزمرہ گاؤں سے آتا ہے گھی میرے لیے

جب میں جانوں خدمت خلق خدا کرتے ہیں آپ

ڈھونڈ دیجے کوئی عورت شیخ جی میرے لیے

شکر ہے اللہ کا ہندوستاں میں ہے قیام

یاں زنانوں کی نہیں ہے کچھ کمی میرے لیے

شوقؔ ٹپکا پڑ رہا ہے روئے جاناں سے شباب

سامنے رکھی ہوئی ہے رس بھری میرے لیے

(808) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shauq Bahraichi. is written by Shauq Bahraichi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shauq Bahraichi. Free Dowlonad  by Shauq Bahraichi in PDF.