کون سے دن تری یاد اے بت سفاک نہیں

کون سے دن تری یاد اے بت سفاک نہیں

کون سی شب ہے کہ خنجر سے جگر چاک نہیں

لطف قاتل میں تامل نہیں پر کیا کیجے

سر شوریدہ مرا قابل فتراک نہیں

تجھ پر اے دلبر عالم جو ہر اک مرتا ہے

اس لیے مرنے سے میرے کوئی غم ناک نہیں

دل ہوا پاک تو پھر کون نظر کرتا ہے

اور دل پاک نہیں ہے تو نظر پاک نہیں

علم اور جہل میں کچھ فرق نہ ہو کیا معنی

ہم بھی بیباک ہیں پر غیر سے بیباک نہیں

قیس کو فضل تقدم ہے وگرنہ یاں کیا

سر شوریدہ نہیں یا جگر چاک نہیں

ماسوا اللہ نہ رہے شیفتہؔ ہرگز دل میں

خسروی کاخ سزائے خس و خاشاک نہیں

(639) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Shefta Mustafa Khan. is written by Shefta Mustafa Khan. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Shefta Mustafa Khan. Free Dowlonad  by Shefta Mustafa Khan in PDF.